نورا فتحی کو نامناسب طریقے سے چھونے کا ویڈیو وائرل، ڈانسر خود میدان میں آگئیں، حیران کن بات بتادی ہے،

اوورسیز پاکستانیون کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


(ممبئی) کینیڈین ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے گزشتہ دنوں بھارت کے ٹی وی رئیلٹی شو ’انڈیاز بیسٹ ڈانسر میں بطور مہمان جج شرکت کی ہے۔ اس شو میں بھارت کے معروف ڈانسر ٹیرنس لیویس جج کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس شو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ٹیرنس لیویس بظاہر نورافتحی کے جسم کو نامناسب انداز میں چھوتے ہیں۔ اس کلپ کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے ٹیرنس پر الزام عائد کر دیا کہ اس نے نورا فتحی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ہے اور اس پر کڑی تنقید شروع کر دی۔ اس معاملے پر خود ٹیرنس نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی اور اس میں اپناموقف بیان کیا اور اس پوسٹ پر کمنٹس میں نورا فتحی نے بھی ایسی بات کہہ دی کہ ٹیرنس پر تنقید کرنے والوں کی زبانیں بند کروا دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی نے لکھا کہ ”شکریہ ٹیرنس، آج کے اس وقت میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز کو فوٹوشاپ ایفیکٹس لگا کر غلط طریقے سے پیش کیا جاتا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ اس کا اثر آپ نے خود پر نہیں پڑنے دیا اور آپ پرسکون رہے۔ یہ وقت گزر جائے گا۔ ایک جج کے طور پر آپ اور گیتا میڈم میرے ساتھ بہت عزت سے پیش آئے اور مجھے بہت پیار دیا۔ آپ کے ساتھ میں نے 
بہت اچھا وقت گزارا تھا۔
  واضح رہے کہ اس شو میں ٹیرنس، گیتا اور ملائیکہ اروڑا جج کے فرائض سرانجام دے رہے تھے تاہم گزشتہ دنوں ملائیکہ اروڑا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نورا فتحی ان کی جگہ بطور مہمان جج شو کا حصہ بنی تھیں۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ