اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(لاہور ) سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی ہے۔
عمر شیخ کی لیک ہونے والی آڈیو میں انہیں کاروباری شراکت دار کے ساتھ جھگڑتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ وہ اپنے شراکت دار سے کہہ رہے ہیں ’’ جوبھی واقف نکلا، اس نے مجھے چھرا مارا، آپ تینوں بھائیوں کے منہ پر لعنت ہو، اب آپ سےکھلی جنگ ہوگی، آخری 5 سالوں میں کام اس لیے شروع کیا تھا کہ باعزت روزگار بن جائے، ایک کینیڈا بھاگ گیا دوسرا یہاں چھپ گیا، گالیاں نہ نکالوں توکیا کروں، دل کہتاہے آپ تینوں کومارکرخود بھی مرجاؤں، آپ میری موت کاسامان کر رہےہو، میں آپ کی موت کاسامان کروں گا۔‘‘ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور کا اس آڈیو کے حوالے سے نے کہا ہے کہ ان کی اپنے ذاتی دوستوں کے ساتھ بات ہو رہی تھی اور کچھ نہیں ۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ