اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
ٹی وی کیمرے پر آنے کے شوق نے لاہور کی نمرہ علی کی زندگی بدل دی ہے۔ ایک بار کیمرے پر آنے کی خواہشمند نمرہ علی اب کیمروں کی چکا چوند میں گھری ہوئی ہیں، آئے روز ان کے انٹرویوز ہورہے ہیں اور اب انہوں نے فوٹو شوٹ بھی شروع کردیے ہیں۔
نمرہ علی نے حال ہی میں ایک برائیڈل فوٹو شوٹ کرایا ہے۔عروسی لباس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔اسی فوٹو شوٹ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ وائرل گرل انڈین گانے ’ دیوانی مستانی‘ پر رقص کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر نمرہ علی کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا ہے جارہا ہے۔ فیس بک پر آل پاکستان ڈرامہ پیج نے نمرہ علی کی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے ایک گھنٹے کے وقت میں ایک لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ