اوورسیز پاکستانیون کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
کوئٹہ) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازکا کہناہے کہ کٹھی پتلی حکومت سے بات کرنے کو گناہ سمجھتی ہوں،بیک ڈور ڈپلومیسی کی عادی نہیں ہوں،حکومت جمہوری طریقے سے ہی گرے گی۔ ہماری تحریک سے مارشل لا لگنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے بلوچستان میں بی اے پی پارٹی بنائی انہیں حساب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ا، ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ماضی کا حصہ ہیں، اب لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ مافیا کیا ہوتا ہے، کٹھ پتلی حکومت سے بات کرنا گناہ سمجھتی ہوں، بیک ڈور ڈپلومیسی کی عادی نہیں، یہ حکومت جمہوری طریقے سے گرے گی۔ان کاکہنا تھا کہ اب اس حکومت کا رہنما مشکل ہو چکا ہے،اگر استعفے دیں تو حکومت کا کام تمام ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست کافرض ہے کہ ناراض لوگوں کوسنے،جب چیزیں غلط ہوں گی توآوازاٹھے گی، حقیقی سیاسی جماعتیں عوامی ردعمل کے خلاف نہیں جائیں گی،ناراض لوگوں کوقومی دھارے میں لیکرچلنے سے ملک مستحکم ہوتا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ