بھارتی جنگی جنون سے عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے: منیر اکرم نے کہا،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


(نیویارک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور جنگی جنون سے عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل  کے مطابق مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی عمومی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اینٹی بیلسٹک میزائل نصب کرکے بحرہند کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کر دیا ہے اور وہ ہر قسم کے میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت اور انہیں جدید بنانے کے حوالے سے مسلسل کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے امن اوراستحکام کا خواہاں ہے ،پاکستان برداشت ذمہ داری اور ہتھیاروں کی دوڑ سے بچتے ہوئے ان اصولوں پر تسلسل کے ساتھ کار بند ہے۔
پاکستانی مندوب منیراکرم نے کہا کہ جموں وکشمیر کا بنیادی مسئلہ حل، میزائلوں اور ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے جوابی اقدامات پر رضامندی اور روایتی قوتوں کے درمیان توازن قائم کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا ہے۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ