اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
راولپنڈی) میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ناردرن نے بلوچستان کو 39 رنز سے ہرا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 27 ویں میچ میں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 199 رنز بنائے، نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے شاندار 86 رنز کی باری کھیلی، شاداب خان 42، علی عمران 41، حماد اعظم نے 19 رنز بنائے۔ عماد بٹ نے دو، تاج ولی، اختر شاہ، حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم 160 رنز بنا سکی۔ امام الحق 35، اویس ضیا34، حارث سہیل 28، عبد الوحید بنگلزئی 12، اکبر الرحمن 15 رنز بنا پائے۔ محمد اسماعیل اور شاداب خان نے دو دو شکار کیے ہیں۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ