ریا چکروتی کو کن سخت ترین شرائط پر ضمانت ملی؟ تفصیلات سامنے آگئیں ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

(ممبئی)  منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی کی ضمانت بمبئی ہائیکورٹ نے منظور ہو گئی ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق ریا چکروتی کی ضمانت طویل بحث کے بعد ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے بعد 4 شرائط کے ساتھ منظور کی گئی ہے۔
بمبئی ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ اداکارہ بیرون ملک نہیں جاسکتیں، اس بات کو یقینی بنانے کیلئے انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرانا ہوگا۔
عدالت نے یہ ضمانت کیلئے یہ بھی شرط رکھی ہے کہ ریا چکروتی ممبئی سے باہر نہیں جاسکیں گی، اگر وہ ممبئی سے باہر جانا چاہیں تو انہیں عدالت سے اجازت لینا ہوگی۔
عدالت نے یہ بھی شرط رکھی ہے کہ اداکارہ کو ہر روز قریبی پولیس سٹیشن میں صبح 11 بجے مسلسل 10 دن تک حاضری لگوانا ہوگی۔
ممبئی ہائیکورٹ نے اداکارہ کو پابند کیا ہے کہ انہیں مہینے میں ایک بار نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر میں بھی حاضری لگوانا ہوگی۔خیال رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس کی تحقیقات کے دوران منشیات کا پہلو سامنے آنے کے بعد اداکارہ ریا چکروتی اور ان کے بھائی شووک چکروتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بدھ کے روز اداکارہ کی تو ضمانت منظور ہو گئی ہے تاہم ان کے بھائی کی ضمانت مسترد کردی گئی ہے ۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ