اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے عوام سے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے پیش نظرقوم کے نام اپیل کرتے ہوئےکہا کہ وہ نہ صرف خود اس موذی مرض سے بچاؤ کے اقدامات اختیار کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس سے بچائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ممکنہ اقدامات کے حوالے سے قوم کے نام کی جانے والی اپیل میں کہا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کورونا کا خطرہ پھر سر اٹھا رہا ہے ،اس لیے ہمیں چاہئے کہ اپنی اور اپنوں کی صحت کی حفاظت کریں، کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں اور، ہر جگہ ماسک پہننا ضروری ہے، بار بار ہاتھ دھوئیں، اور سماجی فاصلہ رکھیں تاکہ ہم سب اس مہلک وائرس سے محفوظ رہیں"۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ