ہوسکتا ہے نائب صدر مریم نواز آج نامعلوم جگہ منتقل ہوجائیں" تہلکہ خیز دعویٰ ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

ایک صحافی  نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے پلان کے تحت مریم نواز آج رات کو "نامعلوم جگہ ؛ پر منتقل ہوسکتی ہیں۔
نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی  نےدعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کے بارے میں مسلم لیگ ن نے پلان اے، بی اور سی بنا رکھے ہیں ، اسی پلان کے تحت مریم نواز آج رات کو کسی " نامعلوم جگہ" پر منتقل ہوسکتی ہیں کیونکہ خطرہ ہے کہ انہیں جلسوں میں شرکت سے روکنے کیلئے بند کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صبح ہوتے ہی حسین نواز کے دفتر پہنچ جاتے ہیں جہاں بیٹھ کر ساری منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ مریم نواز لاہور سے جبکہ بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ کے جلسے میں جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ 5 ہزار رضا کار ہوں گے جبکہ انہوں نے لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے مدرسوں کے اساتذہ کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
صحافی کے مطابق اپوزیشن کو اس وقت نفسیاتی برتری حاصل ہے ۔ حکومت کیلئے مسئلہ یہ ہے کہ اگر جی ٹی روڈ پر جلسہ ہونے دیتے ہیں تو سارا روڈ جام ہوجائے گا اور اگر جلسہ نہ ہونے دیا تو بھی اپوزیشن کی جیت ہوجائے گی۔ 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ