نائیک سیف علی شہیدکی قربانی کشمیر کے لیے عزم یاد کراتی رہے گی“ترجما ن پاک فوج نے کہا،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


(راولپنڈی)  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشان حیدر)کی بہادری ہمیشہ یاد رہے گی،ان کی قربانی کشمیر کے لیے عزم یاد کراتی رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “پرنائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے یوم شہادت پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی بہادری ہمیں کشمیر سے ہماری وابستگی ہمیشہ کے لیے یاد دلائے گی۔ ان کا لافانی عمل ان لوگوں کے لئے ایک مثال پیش کر رہا ہے جو اس سرزمین کے تقدس کو بحال کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جس کے لئے اس نے اپنی جان دے دی،قوم اپنی قربانی کو پوجتی ہے۔
خیال رہے نائیک سیف علی شہیددشمن کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 26اکتوبر 1948کو پاک بھارت جنگ کے دوران میندرپونچھ کے مقام پر شہید ہوئے تھے۔ نائیک سیف علی شہید کی بہادری پر ان کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز ”نشان حیدر“سے نوازاگیا ہے۔1995میں آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے شہید کو ”ہلال کشمیر “سے بھی نوازاگیا ہے۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ