امیر بوائے فرینڈ نہ ڈھونڈ کر دینے والی کمپنی کو خاتون کی درخواست پر 35 لاکھ روپے جرمانہ ہوا،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

(لندن)  برطانیہ میں ایک عدالت  نے امیر بوائے فرینڈ ڈھونڈ کر نہ دینے والی ڈیٹنگ ایپ کو جرمانے کی سزا سنادی ہے،۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک طلاق یافتہ خاتون ٹریسا نے امیر بوائے فرینڈ کی تلاش کیلئے ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنایا تھا۔ خاتون نے ممبر شپ کیلئے 12 ہزار 600 یورو (تقریباً 25 لاکھ روپے) کی رقم ادا کی لیکن وعدے کے باوجود اسے امیر بوائے فرینڈ نہیں مل سکا۔خاتون نے وعدوں پر پورا نہ اترنے والی کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ڈیٹنگ ایجنسی کو 18ہزار 100  یورو (تقریباً 35 لاکھ روپے) جرمانہ عائد کردیا ہے۔ ان میں سے 12 ہزار 600 یورو خاتون کو فیس کی مد میں واپس کیے جائیں گے جبکہ باقی ذہنی پریشانی کے ازالے کے طور پر خاتون کو ادا کیے جائیں گے۔ 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ