ملتان میں پولیس اورجیالے آمنے سامنے،علی قاسم گیلانی سمیت40کارکن گرفتار ہو ہے،

 اوورسیز پاکستانیو کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

(ملتان) پی ڈی ایم کا 30نومبر کو ملتان میں جلسہ ، قاسم باغ کے باہر حالات کشیدہ ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے، پولیس نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 30نومبر کو ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے پیش نظر پولیس نے کنٹینر لگا کرقاسم باغ کی جانب جانےوالےراستے بند کردیئے ۔ کارکنوں نے کنٹینرز کو ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس بھی ایکشن میں آگئی۔ پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں ، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج ۔ پولیس کی بھاری نفری سٹیڈیم پہنچ گئی ، سی پی او ملتان بھی سٹیڈیم پہنچ گئے۔
پولیس نے کریک ڈاؤن میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت 40جیالوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ پہنچ گئی۔ گرفتار افراد میں سابق ایم پی ڈاکٹر جاوید صدیقی بھی شامل ہیں۔علی حیدر گیلانی نے تصدیق کردی ہے کہ پولیس نے  میرے بھائی علی قاسم گیلانی کو گرفتار کر لیا ہے'۔



Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ