اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(ملتان )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے کارکنوں کے ساتھ زیادتی کی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ عوام کو کورونا سے زیادہ خطرہ تحریک انصاف کی حکومت سے ہے۔ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے،حکومت کو پر امن احتجاج روکنے کا کوئی حق نہیں اگر ہمارےساتھ زیادتی کی گئی تو ہم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، کارکان پولیس کے پیچھے بھاگے تو پولیس نے دوڑ لگا دی۔ گھنٹہ گھر چوک پر کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا۔ کنٹینر لگا کر شہریوں کو گھروں میں قید کر دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں روکتی ہے تو اس کا مطلب ہے ہم کامیاب ہوگئے ، اگر حکومت ہمیں روکتی ہے اس کا مطلب ہے ہم کامیاب ہوگئےہیں۔ حکومت سمجھتی ہے کہ کورونا ہمارے جلسوں سے پھیلتا ہے توعوام ہمارے جلسوں میں نہیں آئیں گے حکومت کو اس پر اتنا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کورونا سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے گھنٹہ گھر ملتان چوک کا دورہ بھی کیا تھا اور کہاکہ کارکنوں کی گرفتاریاں بلاجواز ہیں ، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئیں اورہمیں احتجاج اور جلسے کا آئینی حق دینا چاہیے۔ خیال رہے کہ 30نومبر کو پی ڈی ایم کا ملتان میں جلسہ ہے جس کو حکومت نے روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ