اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
جنت مرزا پاکستان کے بڑے ٹک ٹاک سٹارز میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے بے مثال شہرت پائی۔ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز تو وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم ان دنوں ان کی ایک شادی کی تقریب میں رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق جنت مرزا نے یہ رقص اپنے ایک کزن کی مہندی کی تقریب میں کیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور لوگ اس کی ڈانس کی صلاحیت کے معترف ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق جنت مرزا کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے تاہم حال ہی میں وہ مزید تعلیم کے لیے جاپان منتقل ہو چکی ہیں۔ ٹک ٹاک سے ملنے والی شہرت کے سبب ہی وہ شوبز کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔ انہوں نے پہلی بار گلوکار بلال سعید کے گیت ’شاعر‘ کی ویڈیو میں کام کیا اور خوب داد سمیٹی۔ اس کے بعد اب وہ ماڈلنگ اور مین سٹریم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی وہ قدم رکھ چکی ہیں'۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ