اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
لندن) حالیہ ہفتوں میں ایک افواہ تیزی کے ساتھ گردش میں ہے کہ جمائما خان نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔ یہ افواہ صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ نیوز آرٹیکلز کی شکل میں بھی لوگوں تک پہنچائی گئی تاہم اب اس کی قلعی کھل گئی ہے۔ اس افواہ کی بنیاد جمائما خان کی اپریل 2020ءکی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو بنایا جا رہا تھا جس میں انہوں نے ایک نومولود بچی کو اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ درحقیقت یہ جمائما خان کی بھتیجی (جمائما کے بھائی بین کی بیٹی)تھی جس کی پیدائش کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے کیا تھا تاہم اب جا کر لوگوں نے اسے جمائما کی بیٹی قرار دے دیا اور ایک افواہ پھیلا دی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ افواہ 6نومبر 2020ءکو فیس بک پر ایک پوسٹ کی صورت میں پھیلائی گئی۔ اس پوسٹ کو اب تک سینکڑوں لوگ شیئر کر چکے ہیں۔ اس پوسٹ میں جمائما کی انسٹاگرام میں پوسٹ کی گئی تصویر شیئر کی گئی اور اس کے ساتھ لکھا گیا کہ ”جمائما خان نے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔“اس کے بعد یہ افواہ کئی فیس بک پیجز اور نیوز ویب سائٹس نے آگے پھیلانے میں کردار ادا کیا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ