پاکستانی شوہر، اور بھارتی بیوی، سب سے انوکھے جوڑے کی واہگہ بارڈر سیر کی دلچسپ کہانی ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


 ایک پاکستانی شوہر، اس کی بھارتی بیوی اور واہگہ بارڈر کی سیر۔ یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں اس انوکھے جوڑے نے اپنی انوکھی سیاحت کی کہانی دنیا کو سنائی ہے۔ ویڈیو میں لڑکی بتاتی ہے کہ میں بھارتی ہوں اور لڑکا کہتا ہے کہ میں پاکستانی ہوں۔ اس پر لڑکی بتاتی ہے کہ ہماری باہم شادی ہوئی ہے اور ہم گزشتہ دنوں واہگہ بارڈر کی سیر کے لیے گئے۔ ہم پاکستان میں اپنی فیملی سے ملنے آ ئے ہوئے تھے چنانچہ ہم واہگہ پر پاکستان کی طرف گئے تھے۔لڑکی کہتی ہے کہ پاکستان کی سائیڈ پر بھی لوگوں میں کچھ جوش تھا لیکن بھارت کی طرف لوگ بہت ہی زیادہ پرجوش تھے۔ لوگ رقص کر رہے تھے، کئی آنٹیاں بھی ناچ رہی تھیں۔ کاش میں بھارت کی سائیڈ سے بھی جا کر اس تقریب کو دیکھ سکتی۔یہ کہہ کر لڑکی اپنے شوہر کو کنکھیوں سے دیکھتی ہے۔ اس کے بعد لڑکی کا کہنا ہے کہ واہگہ بارڈر پر پہنچ کر میں بہت محب وطن ہو گئی تھی۔ جب بھی پاکستان کا نعرہ لگتا تو میں زندہ باد کہتی۔ آخر میں لڑکا کہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کبھی ایک ملک ہوا کرتے تھے۔ آج بھی دونوں ملکوں میں کئی چیزیں ایک سی ہیں۔ میری بیوی بھارت سے ہے اور میں پاکستان سے ہوں لیکن ہمیں نہیں لگتا کہ ہم دو الگ ملکوں کے شہری ہیں'۔ 

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ