اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(واشنگٹن) امریکہ میں 46 ویں صدر کے انتخاب کیلئے 3 نومبر کو ہونے والے 59 ویں صدارتی انتخابات کے نتائج تاحال نہیں آئے ہیں۔ چند ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو حریف ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔ امریکہ کا صدر بننے کیلئے 270 ووٹ درکار ہیں لیکن اگر دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر ہوگئے تو کیا ہوگا؟ امریکہ میں صدر کو منتخب کرنے والے الیکٹورل کالج کی تعداد 538 ہے جس کا نصف 269 بنتا ہے۔ صدر بننے کیلئے کسی ایک امیدوار کو نصف سے کم از کم ایک ووٹ زیادہ یعنی 270 ووٹ حاصل کرنے ہوں گے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا اور دونوں امیدوار 269 ووٹ حاصل کرتے ہیں تو صدر کے انتخاب کا بوجھ الیکٹورل کالج کے ہاتھوں سے نکل کر کانگریس کے کندھوں پر آ گرے گا۔ کانگریس (ایوان زیریں) کے ارکان کی تعداد 438 ہے، لیکن یہاں ہر ریاست کو ایک ووٹ ملے گا۔ یعنی 50 ریاستوں کے تناسب سے 50 ووٹ ہوں گے اور جو امیدوار نصف سے ایک ووٹ زائد یعنی 26 ووٹ حاصل کرلے گا وہی صدر منتخب ہوجائے گا۔چونکہ نائب صدر کو بھی الیکٹورل کالج منتخب کرتا ہے اس لیے اگر یہاں میچ ٹائی ہوتا ہے تو یہ ذمہ داری سینیٹ (ایوان بالا) پر آگرے گی۔ امریکہ میں سینیٹ کے ارکان کی تعداد 100لگ بھگ ہے ، یعنی ہر ریاست کے 2 ووٹ ہیں، یہاں پر تمام سینیٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے اور 51 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار نائب صدر بھی منتخب ہوجائے گا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ