اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہناہے کہ فردوس آپا آپ کو کافی تگ و دو کے بعد نئی نوکری مبارک ہو،پورا پاکستان سڑکوں پر ہے،آپ کی نالائق حکومت سے کوئی شخص خوش نہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس آپا آپ کو کافی تگ و دو کے بعد نئی نوکری مبارک ہو، امید ہے آپ یہاں اشتہاروں میں کمیشن کا مطالبہ نہیں کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ فردوس باجی آپ کے آنے سے اپوزیشن کو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن آپ پہ سپریم کورٹ اعتراض کر چکی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ فردوس عاشق کی تعیناتی پر پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی تحفظات ہیں جبکہ فردوس عاشق نے پہلے دن ہی غلط بیانی سے آغاز فرمایا ہے،فردوس نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے دور میں کسان خوشحال تھا کیونکہ مسلم لیگ ن نے زرعی الات،ادویات اور کھاد پر سبسڈی دی اور کسانون کے لیے 100ارب روپے کا کسان پیکج دیا گیا، جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارے دور میں عام آدمی کو سبزیاں،آٹا،چینی مل رہی تھی جبکہ فردوس آپا آپ نے چھوٹے کا شتکاروں کی بجائے گنے کے بڑے مگرمچھوں کو پالا اور انہی بڑے مگرمچھوں کو اربوں کی سبسڈی دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کسانوں کے احتجاج میں کوئی فوٹوسیشن نہیں کرانے گئی بلکہ پی ٹی آئی نے پانچ سال اپنی سیاسی دکان فوٹو سیشن پر ہی چلائی تھی' ۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ