اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہناہے کہ سینیٹر بابر اعوان کے عافیہ صدیقی سے متعلق بیان پر حیرت ہوئی ہے، رحم کی اپیل پر دستخط کرنے کا مطلب اقرار جرم ہے، وزارت خارجہ اہلخانہ کو حقائق سے لاعلم رکھ رہی ہے۔اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ انہیں عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل سے متعلق میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت خارجہ اہلخانہ کو تفصیلات فراہم نہیں کر رہی، بلکہ اس سے لاعلم رکھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی وکلا کے مطابق رحم کی اپیل دائر کرنے کے لیے اقرار جرم اور نصف سزا کاٹنا ضروری ہے جبکہ عافیہ صدیقی کی سزا 86 سال ہے۔فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد بارہا یاد دہانیوں کے باوجود عافیہ صدیقی کے معاملے کو نظر انداز کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد جا کر سینیٹرز سے ملاقات کریں گی اور انہیں عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے کورونا وائرس کے باعث ہمدردانہ اپیل دائر کرنے کا مشورہ دیں گی'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ