اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
صحافی طاہر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر عمران خان گھر نہ گئے تو مولانا فضل الرحمان ایک اور اعلیٰ شخصیت کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر ملک کا کہناکہ مولانا فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ ان کی تذلیل ہوئی ہے اور یہی ان کی لڑائی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کی واپسی کے علاوہ کوئی بات نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان یہ دھمکی بھی دیتے ہیں کہ عمران خان گھر نہ گئے تو وہ ایک اور اعلیٰ شخصیت کے استعفیٰ کا مطالبہ کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے حوالے سے طاہر ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈھائی سال سرد مہری کا مظاہرہ کیا لیکن اب انہوں نے ملاقات پریشر کی وجہ سے کی ہے کیونکہ آصف علی زرداری نواز شریف کو یہ پیغام پہنچا چکے تھے کہ انہوں نے ق لیگ پر ورکنگ مکمل ہو چکی ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ