اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
منگل کے روز ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید نے باہم رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ علیحدگی کی خبروں کے دوران عروہ حسین کے والد بھی میدان میں آگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ عروہ حسین کے والد کا کہناہے کہ ان کی بیٹی اور داماد کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کی طلاق کا کوئی کیس عدالت میں نہیں چل رہا اور وہ ہنسی خوشی اپنے گھر میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی دسمبر 2016 میں شادی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر علیحدگی کی خبروں کے معاملے پر اس سلیبرٹی جوڑے کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا گیا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ