اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تصاویر سامنے آگئیں۔
بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی ہے جس میں دونوں خاندانوں کے افراد کے علاوہ قریبی دوست احباب شریک ہوئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وہ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں۔تقریب کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری مہمانوں سے ملتے رہے۔منگنی کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے مشرقی لباس زیب تن کر رکھا ہے اور وہ اس رشتے پر انتہائی خوش ہیں۔شرکا نے کورونا ایس او پیز کا خصوصی دھیان رکھا اور تمام لوگوں نے ماسک لگائے رکھے تھے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ