اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(فیصل آباد ) ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد میں بجلی ان کے پردادا کی وجہ سے آئی ہے۔ جنت مرزا کے اس دعویٰ پر مبنی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ فیصل آباد میں بجلی ان کے پردادا کی وجہ سے آئی۔ ’ فیصل آباد میں جو بجلی آئی ہے یہ میرے پردادا کی وجہ سے آئی ہے، ایئر پورٹ پر ایوب خان تھے، میرے پردادا نے ان کا ہاتھ پکڑا، آٹھ گھنٹے بجلی آتی تھی فیصل آباد میں، ہاتھ پکڑ کر کہتے ہیں کہ میں آپ کو تب تک نہیں جانے دوں گا جب تک 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی نہیں کریں گے، پھر وہ آٹھ گھنٹے سے 24 گھنٹے جو بجلی ہوئی ہے وہ میرے پردادا کی وجہ سے ہوئی ہے'۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ