آخری بار جب دادی سے بات ہوئی تو وہ پوچھ رہی تھیں کہ۔“مریم نواز کا دکھ بھرا بیان سامنے آگیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہناہے کہ دادی کی وفات سے دو تین روز قبل ویڈیولنک پربات ہوئی تھی۔ دادی کی یاد داشت کمزور ہوچکی تھی۔ آخری بار جب دادی سے بات ہوئی تو وہ پوچھ رہی تھیں کہ کیا تم جیل سے باہرآگئی ہو۔ میری دادی سمجھ رہی تھیں کہ میں ابھی تک جیل میں ہوں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق اپنی رہائشگاہ جاتی امرا میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری دادی کو نوازشریف اور شہبازشریف سے بہت محبت تھی،میرے والد دادی کے بغیر کھانا نہیں کھاتے تھے،میری دادی کو بھی میرے والد سے بہت محبت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود وہ نوازشریف کے لیے لندن گئیں،دادی کی وفات شریف خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ حکومت نے دادی کی وفات کے بارے میں نہیں بتایا۔مریم نواز نے کہا کہ میرا بیٹا جنید صفدر مجھے لاہور سے اطلاع دینے کے لیے پشاور کی طرف روانہ ہوا۔ پشاور جلسے میں کسی بھی طرح کا ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا کہ انہوں نے نوازشریف کو وآپس آنے سے منع کیا ہے'۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ