اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(واشنگٹن) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے ٹوئیٹر کا معاملہ مضحکہ خیز ہے۔اپنے ایک بیان میں عمران اسماعیل کا کہنا کہ امریکی سفارت خانہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین آمیز جملہ کیسے ری ٹوئٹ کر سکتا ہے؟۔انہوںنے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی حرکت سفارتی آداب کیخلاف ہے، دفتر خارجہ کو اس پر کارروائی کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی سوشل میڈیا ٹیم نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی ایک ٹوئٹ شیئر کر دی۔ٹوئٹ میں احسن اقبال نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک خبر شیئر کی جس کی سرخی یہ تھی کہ ٹرمپ کی شکست دنیا کے آمروں کے لیے ایک دھچکا لگاہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ