اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(ممبئی) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں ’می ٹو‘ مہم شروع کی اور ناناپاٹیکر کے خلاف الزامات عائد کیے۔ بالی ووڈ سے عارضی کنارہ کشی کے دوران تنوشری دتہ جب بھی کیمرے کے سامنے آئیں تو لوگ ان کا موٹاپا دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے،لیکن اب انہوں نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے اور ان کی نئی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں جن میں وہ اس قدر سلم سمارٹ اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں کہ ان کے مداح پہلے سے زیادہ حیرت میں مبتلا ہیں کہ اتنی جلدی انہوں نے اپناوزن کیسے کم کر لیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق تنوشری دتہ نے اپنی حالیہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی ہیں اور انسٹاگرام پر ہی بتایا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں واپس آ رہی ہیں اور انہیں اچھے اچھے کرداروں کی پیشکش بھی ہو رہی ہے۔ تاہم ان کے مداح ان کی بالی ووڈ میں واپسی کی خوشی سے زیادہ اس بات پر حیران ہیں کہ چند ماہ پہلے جب ناناپاٹیکر پر الزامات عائد کرنے کے دوران جب وہ میڈیا کے سامنے آئی تھیں تو بہت فربہ تھیں اور اب اس قدر دبلی پتلی ہو چکی ہیں۔یہ تبدیلی اتنی جلدی کیسے آ گئی۔ان تصاویر میں کمنٹس پر لوگ ان سے اتنی جلدی وزن کم کرنے کا راز بھی پوچھ رہے ہیں اور انہیں واپسی پر خوش آمدید بھی کہہ رہے ہی تھے
ں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ