اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(ممبئی) بگ باس 14میں شرکت کرنے کے بعد سے اداکارہ پوترا پونیا مسلسل بے وفائی کے الزامات کی زد میں ہے اور اب اس کے شوہر نے بھی اس پر 4مردوں کے ساتھ تعلق قائم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بگ باس 13کا حصہ رہنے والے پارس چھابرا قبل ازیں انکشاف کر چکے ہیں کہ پوترا شادی شدہ ہونے کے باوجود اس کے ساتھ تعلق میں رہی۔ اب پوترا کے شوہر سمیت مہیش وری نے الزام عائد کیا ہے کہ ’پوترا نے چار مردوں کے ساتھ میرے سے بے وفائی کی، اس کے باوجود ہماری شادی قائم ہے۔‘
پوترا کے شوہر نے ان چار مردوں کے نام بھی بتائے۔ اس نے کہا کہ ”شادی کے دوران پوترا نے جن مردوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا ان میں پارس چھابرا اور پراتیک سہجپال شامل ہیں۔ دوسرے دو مرد انڈسٹری سے نہیں ہیں۔“پوترا کے شوہر کا کہنا تھا کہ ’بگ باس 14میں میری بیوی کی حرکات سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا کہ وہ کس طرح اعجاز خان کے ساتھ فلرٹ کرتی پھر رہی تھی۔ اس نے ہاﺅس میں داخل ہونے سے پہلے اس نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کسی غیرمرد کے ساتھ تعلق قائم نہیں کرؤں گی لیکن اس نے ابھی سے اپنا وعدہ توڑ دیا ہے اور اس بار میں اسے معاف نہیں کروں گا۔'
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ