اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
لیورپول کے میئر جو اینڈرسن کو گرفتار اور لیبر پارٹی کی رکنیت سے معطل کیوں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مرسی سائیڈ پولیس نے کہا ہے کہ میئر کو رشوت ستانی اور گواہ دھمکانے کی سازش کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ لیورپول میں عمارتوں اور ترقیاتی معاہدوں کی تحقیقات کے سلسلے پانچ افراد کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لیورپول کے میئر 62 سالہ جو اینڈرسن کو شہر میں عمارتیں بنانے کے معاملات میں دھوکہ دہی کی تحقیقات کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد لیبر پارٹی کی رکنیت سے معطل کردیا گیا ہے۔لیورپول سٹی کونسل نے اس سے انکار نہیں کیا کہ میئر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ صرف ایک سادہ بیان میں یہ کہا گیا کہ لیورپول سٹی کونسل جاری تفتیش کے سلسلے میں مرسی سائٹ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ہم کسی ایک فرد کے انفرادی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ