اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
سوشل میڈیا کنونشن کے انعقاد پر مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سعد رفیق سمیت 18 رہنماؤں اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں منعقد ہونے والے مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت 18 رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں کرونا ایس اور پیز کی خلاف ورزی، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، حکومت کے خلاف لوگوں کو اشتعال دلانے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنی تقاریر کے ذریعے عوام اور کارکنان کو حکومت کے خلاف مشتعل کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ آج مسلم لیگ ن کی جانب سے سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں نوازشریف نے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ مریم نواز سمیت دیگر نے اسٹیج سے خطاب کیا تھا۔کنونشن کے دوران کرونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، پارٹی قیادت نے کارکنان کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنایا اور نہ کوئ ہی ماسک پہننے کی ہدایت کی، علاوہ ازیں کارکنان کے لیے سینیٹائزر کا انتظام بھی نہیں کیا گیا تھا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ