کراچی کے دو وفاقی وزراء نےہمارےساتھ رابطہ کرکے این آر او مانگ' طلال چوہدری نے بڑا دعوی کر دیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناہے کہ کراچی کے دو اہم ترین وزراء نے ہمارے ساتھ رابطہ کیا اور کہا کہ ہمیں حکومت چلانے کےلیے سپیس اور بات چیت کا موقع دیں۔نجی ٹی وی نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے دعوی کیا کہ کراچی کے دو وفاقی وزراء نے گوجرانوالہ جلسے کے بعد رابطہ کرکے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کا معاملہ ختم کریں اور ہمیں بات چیت کا موقع دیں، اس پر ہم نے ان کو کہا تھا کہ اب جو بھی بات ہو گی وہ پی ڈی ایم کے ذریعے ہی ہوگی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ میرے پاس ریکارڈنگ موجود ہے اگر یہ تردید کریں گے تو پھر میں ریکارڈنگ میڈیا پر لے آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوازشریف کو دن میں اشتہاری کہتے ہیں اور رات کو ان سے بات کرنے اوراین آراو مانگنے  کےلیے ترلے کرتےہیں ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے آج تقریر میں ہماری باتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی نااہلی تسلیم کی کہ میں نے جو الیکشن سے پہلے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے وہ سارے جھوٹے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ جو وہ اپنے سٹار بیٹسمین (اسدعمر) جس کے خواب دکھاتے تھے اس کو پہلے ہی اوورز میں چند مہینوں بعد خود ہی کلین بولڈ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ جو الیکشن سے پہلے وہ 6،9 ماہ بعد تبدیلی کے نعرے لگاتے تھے وہ سب کھوکھلے تھے۔ طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم سینیٹ الیکشن سےپہلے جب تمام استعفے لے کر اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے اور وہ حکومت کا آخری دن ہوگا'۔  
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ