اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(پاکستان) مسلم لیگ نواز کے سنیئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران وفاقی حکومت کے ایک سے زیادہ ارکان نے رابطہ کیے ہیں مگر اپوزیشن کسی صورت حکومت پر اعتماد کے لیے تیار نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے رابطے کیے گئے ہیں مگر ایسا مرحلہ آگیا ہے کہ کوئی بھی حکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت یہ کہتی رہی ہے کہ اپوزیشن ان سے این آر او مانگتی ہے۔ اب وہ ہم سے رابطے کیوں کرنا چاہتی ہے۔ حامد میر نے پوچھا کہ حکومت کی ایک شخصیت نے رابطہ کیا ہے یا دو نے۔ احسن اقبال نے جواب دیا کہ ایک سے زائد شخصیات نے رابطے کیے ہیں۔اینکر نے دریافت کیا کہ اپوزیشن کے جن رہنماؤں سے رابطے کیے گئے انہوں نے کیا جواب دیا۔ احسن اقبال کے بقول انہوں نے حکومتی شخصیات کو بتایا ’اب ہم آپ سے کوئی رابطہ نہیں کرسکتے ہے۔ بات چیت کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔ اب عمران خان استعفیٰ دیں، اس کے بعد دیکھا جائے گا۔‘
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ