’کڈ آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھارتی نژاد امریکی لڑکی نے اپنے نام کرلیا، کیا کارنامہ سرانجام دے چکی؟ پاکستانی بھی داد دینے پر مجبور ہے،


اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

(نیویارک) وقت میگزین نے اپنے پہلے ’کڈ آف دی ایئر‘ (Kid of the Year)اعزاز میں بھارتی نژاد امریکی لڑکی گیتانجلی کو ’کڈ آف دی ایئر‘ قرار دے دیا۔ میل آن لائن کے مطابق 15سالہ گیتا راﺅ کو سائنس سے اس وقت لگن ہوئی جب اس نے کاربن نینو ٹیوب سنسر ٹیکنالوجی تیار کی۔ یہ ٹیکنالوجی پانی میں موجود کیمیکلز کا پتہ لگانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ کڈ آف دی ایئر بننے سے قبل فوربز کی طرف سے گیتانجلی کو 30انڈر30فہرست میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔
فوربز کی طرف سے گیتانجلی کو پانی میں سیسے کی مقدار جانچنے والی موبائل ڈیوائس تیار کرنے پر اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گیتانجلی ایک ایسی ایپلی کیشن بھی تیار کر چکی ہے جس کے ذریعے ’سائبر دھونس‘ کا بھی سراغ لگایا جا سکتا ہے اور بچوں کو اس سے بچایا جا سکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن کا نام ’کائنڈلی‘ ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ’سائبر دھونس‘ (Cyberbullying)کا سراغ لگاتی ہے۔ وقت میگزین نے کڈ آف دی ایئر کے لیے 5ہزار بچوں میں سے گیتانجلی کا انتخاب کیا۔ گیتانجلی کو منتخب کرنے والے ججز بھی اس بات سے حیران رہ گئے تھے کہ گیتانجلی نے کس طرح مختلف سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کو استعمال کر لیا ہے'۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ