آدمی اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے ،نا اہل عمران خان نے اپنے گرد نا اہلوں کو جمع کیا ہے:شہلا رضا کا کہنا،


 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


 پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ  سیدہ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ آدمی اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے ،نا اہل عمران خان نے اپنے گرد نا اہلوں کو جمع کیا ہے،ایسے وقت میں جب ن لیگ اور پی پی پی کے ارکان اسمبلی نے استعفے بھجوانے شروع کردیئے ہیں تو  فردوس آپا اسے پی ڈی ایم کی شعبدہ بازی کہہ رہی ہیں، آخر یہ مشیران کب دیوارپر لکھا پڑھنے کے قابل ہوں گے ؟۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنچاب کی مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےشہلا رضا نے کہا کہ  یہ طے ہے کہ عمران نا اہل ہے اور اپنے اردگرد نااہلوں کو جمع کیا ہوا ہے،آدمی اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے ،نالائق نے ہر طرح کے نا اہل اپنے گرد جمع کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نے اپنے ایک اور وعدہ سے یو ٹرن لے لیا، پی ڈی ایم کے جلسوں میں مائک سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو حکومت نے گرفتار کرلیا،کہاں گیا وہ وعدہ جو سلیکٹڈ نے کیا تھا کہ جلسہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، گرفتاریاں نہیں ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بھی کرلو جلسہ تو ضرور ہوگا اور انشااللہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ