جلسے میں مریم نواز کے سر پر چھڑی پڑ گئی،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب کسی نے چھڑی اچھال دی جو ان کے آنکھ کےقریب سے ہوتی سر کو لگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب کے بعد فارغ ہو کر ان کے نعروں کا جواب دے رہی تھیں کہ کسی نےان کی جانب چھڑی اچھال دی اور وہ ان کی آنکھ کے قریب سر کو چھو کر گزر گئی، اس کے بعد مریم نواز فورا وہاں سے روانہ ہو گئیں تھی ۔
مریم نواز نے چھڑی لگنے کے بعد آرام سےاپنا ڈوپٹہ سیدھا کیا اور سٹیج سے نیچے اترآئیں ۔ کارکنوں اور دیگر سٹیج پر موجود لوگوں کی جانب سے بھی  کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گڑھی شاہو میں ایک کارکن کی جانب سے ان کو ہاتھ لگانے پر ان کے سکیورٹی گارڈز نے اس کارکن کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے گھونسوں ، لاتوں کے وار کر دیئے۔ شاہدرہ میں جلسے سے مریم نواز نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ میں آپ کو 13دسمبر کے جلسہ کی دعوت دینے آئی ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جلسے جلوس اپنے لیے نہیں ، آپ کے لیے کر رہی ہوں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ نوازشریف نے قسم کھائی ہے کہ اگر ملکی ترقی کا پہیہ چلانا ہے تو اس نااہل اور چور حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گ'۔  
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ