اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
مسلم لیگ ن کے عوامی رابطہ مہم کی ریلی میں بدنظمی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔ لیگی رہنما مائزہ حمید اورساتھی خاتون کے ساتھ کارکنوں کی بدتمیزی ہوئ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے جلسے میں بدنظمی دیکھنے کو آئی جب جلسہ ختم ہوا تو لیگی رہنما اورایک دوسری خاتون کو کارکنوں نے گھیر لیا اور بدتمیزی کی، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مائزہ حمید ڈری ، سہمی بار بار کیمرے کی جانب دیکھتی رہیں، ان کے آنسو بھی نکل آئے۔ کافی دیر کے بعد مائزہ حمید اور ساتھی خاتون کو ایک کلینک میں
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جلسہ بڑا منظم رہا ہے یہ ویڈیو میں دیکھیں گے کہ کس نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ اگر وہ ہمارے کارکن ہوئے یا کسی دوسری جماعت کے تو ہم ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو جان بوجھ کر سکیورٹی نہیں دی جارہی،جب یہ واقعہ پیش آیا تب پولیس بھی وہاں تھی لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لوگ جب بغیر اجازت کے ایسے سڑکوں پر سپاٹے کریں گے تو ایسے واقعات تو رونما ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کارکنوں کی تاریخ ہے یہ صرف مریم نواز کو راجکماری سمجھتے ہیں باقی خواتین کو نیچا سمجھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف نہیں جلسے کروانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ