اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا مشترکہ امیدوار بھی سامنے آسکتا ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، ن لیگ،پیپلز پارٹی یاکسی جماعت نے سینیٹ الیکشن پر فیصلہ نہیں کیا،جعلی حکومت کے لیے کوئی بھی راستہ خالی نہیں چھوڑیں گے،ضمنی انتخابات کے لئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ امیدار بھی میدان میں لا سکتےہیں۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اب بھی رابطوں کی کوشش کی جارہی ہےلیکن اب بات چیت کا وقت گزر چکا ہے۔اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان پارلیمنٹ کے استعفے میرے پاس آچکے ہیں،حکومت کہہ رہی ہے جن ارکان کے استعفے غلطی سے سپیکر کے پاس چلے گئے ہیں وہ استعفے سے مکررہے ہیں لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ ہمارے شیراب پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کا جاتی امراء میں اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم پہلےسےزیادہ پرعزم ہے،تمام اراکین کےاستعفے پارٹی قیادت کوپہنچ چکےہیں، ایک ہدف حاصل ہوچکا، حکومت کےپاس ایک ماہ کی مدت ہے،اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ہم نے لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف جانا ہے یا راولپنڈی کی طرف'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ