اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(مانچسٹر)حکومت پاکستان کی جانب سے فرحت حیدر کو پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں بحیثیت تھرڈ سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرحت حیدر شاہ کا تعلق فاٹا سے ہے اور بحیثیت سفارتکاری یہ ان کی پہلی بیرون ملک تعیناتی ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم آبائی علاقے سے حاصل کرنے کے بعد گریجویشن پشاور یونیورسٹی سے کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک ہم مادر وطن کے سفیر ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار بھی ادا کرتی رہوں گی۔ان نے کہا تھا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وباکی وجہ سے مشکل صورتحال کے باوجود پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں کے لیے کمیونٹی کی خدمت ایک اولین فریضہ ہے۔ کمیونٹی کو ہر طرح کی معلومات اور سہولت کی فراہمی میں کمرشل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی و دیگر عملہ شب و روز مصروف عمل ہیں۔دوسری جانب کمیونٹی سے گزارش کرتے ہوئے ان نے کہا تھا کہ اگر کسی بھی قسم کی شکایت کا سامنا ہو تو وہ براہ راست ہم سے رابطہ کریں۔ حالات میں بہتری آنے کے بعد میں خود کمیونٹی سے انکے مسائل جاننے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کروں گی'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ