آزادی اظہار رائے کا تعین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے سربراہ نہیں کرسکتے‘ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے پر جرمن چانسلر برہم ہو گی،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

جرمنی) کی چانسلر آنگلا مرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا تعین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے سربراہ نہیں کرسکتے ہے۔جرمن چانسلر کے ترجمان کی جانب سے ان سے منسوب بیان جاری کیا گیا ہے جس میں صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔آنگلا مرکل نے اپنے بیان میں کہنا کہ جھوٹ اور تشدد کو بڑھاوا دینا باعث تشویش ہے لیکن ایسے مسائل سے ریاستی اداروں کو ہی نمٹنا چاہیے، آزادی اظہار رائے بنیادی حق ہے لیکن اس کا تعین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے سربراہان کو کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ یہ کہتے ہوئے معطل کردیا تھا کہ وہ امریکہ میں تشدد کو ہوا دے سکتے ہیں۔ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بین کیے جانے کے بعد ٹوئٹر کو پیر کے روز اس وقت جھٹکا لگا جب اس کے شیئرز کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی آئی ہے۔ 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ