ڈونلڈ ٹرمپ نے استعفی نہ دیا تو مواخذے کی کارروائی ہوگی: نینسی پلوسی نے کہا،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اوز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

(واشنگٹن) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہناہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوری طور پر اپنا عہدہ نہیں چھوڑتے تو اُن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر مواخذے کی کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نینسی پلوسی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد مجھ سمیت کئی ارکان نے نائب صدر مائیک پینس سے صدر ٹرمپ کو ایک قرارداد میں عہدے سے برطرف کرنے کا آئینی اختیار استعمال کرنے کی استدعا کریں گے،اگر نائب صدر 25 ویں ترمیم سے حاصل ہونے والا آئینی اختیار 24 گھنٹوں میں استعمال نہیں کرتے تو پھر ایوان صدر ٹرمپ کا تیز رو مواخذہ کرنے میں حق بجانب ہوگا، صدر ٹرمپ امن عامہ کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور پُرتشدد حملے میں خاتون سمیت  4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ارکان نے کمروں اور ڈیسک کے نیچے چھپ کر جانیں بچائی ہیں'۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ