’جس کو میری پالیسی سے اختلاف ہے استعفیٰ دے دے‘ وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد پہلا استعفیٰ آگیا ہے۔

 اوورسیزپاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


 وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جانب سے تاحال اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم ان کے استعفے کی وجہ گزشتہ روز کی کابینہ میٹنگ ہوسکتی ہے۔ کابینہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے واضح کیا تھا کہ جو شخص پارٹی پالیسی کے مطابق نہیں چل سکتا وہ استعفیٰ دے دے۔واضح رہے کہ ہزارہ  برادری کے 11 افراد کے قتل کے معاملے پر ندیم افضل چن نے وزیر اعظم سے ہٹ کر پالیسی اپنائی تھی اور ٹوئٹر پر اس کا اظہار بھی کرتے رہے تھے۔ جب شہباز گل نے اس پر ان کی توجہ مبذول کرائی تو انہوں نے آگے سے کھل کر حکومتی پالیسی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ندیم افضل چن نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا ’یہ میرے کمزور ایمان کی نشانی ہے کہ میں نے صرف مظلومین کے ساتھ ہمدردی کی سیاست نہیں کی، ایک دربار سیاست یہاں ہے ایک روزمحشر، مجھے محمد وآل محمد ﷺ کی سفارش، لابی اور گداگری کی ضرورت ہے، آج کل مقبول بیانیہ صرف سیاستدانوں کو گالیاں دینا ہے جو میں نہ پہلے دیتا تھا نہ اب دوں گا'۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ