بٹ خیلہ جلسے میں مریم نواز کیوں شریک نہیں ہوئیں؟راناثنااللہ نے واضح کردیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

مسلم لیگ (ن)کےرہنمارانا ثناء اللہ کا کہناہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ڈی چوک پر ہی دھرنا دے گی،جلسو ں کے بعدریلیوں کے حوالے سے فیصلہ ہوا تھا کہ اگر پارٹی رہنما کسی ریلی میں شرکت نہیں کرنا چاہتا تو کوئی بڑی بات نہیں،اِسی وجہ سے مریم نواز شریک نہیں ہوئیں، کچھ ریلیوں میں بلاول بھٹو بھی شریک نہیں ہوئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کے بغیر سینیٹ میں اوپن بیلٹ ووٹنگ نہیں ہوسکتی اور نہ ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ، حکومت کو اس پر ترمیم لانی چاہیے، حکومت اپوزیشن سے بات کرنا پسند نہیں کرتی،حکومت چور دروازہ دیکھ رہی ہے، اس کی ہم مخالفت کرتے ہیں،حکومت اوپن بیلٹ کا معاملہ سپریم کورٹ لے گئی ہے، حکومت  اور اپوزیشن کو پتہ ہے کہ ان کی سینیٹ میں کتنی کتنی سیٹیں ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ڈی چوک پر ہی دھرنا دے گی، لانگ مارچ اور دھرنا اسلام آباد میں ہو گا اور وہیں ہو گا جہاں عمران خان نے دھرنا دیا تھا،لوگ اپنے مسائل کے ہاتھوں مجبور ہو کر مظاہرے کررہے ہیں،پی ڈی ایم اگر بیٹھے گی تو لوگ ہر روز مظاہرے میں شامل ہوں گے ،جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)ف سمجھتی ہے کہ نیب مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرناچاہتی ہے،اگرنیب کی جانب سےمولانا فضل الرحمان کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو ہو سکتا ہے کہ جے یو آئی  ہم سےپہلےراولپنڈی میں موجود ہو۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کمپنی کو شریف فیملی کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ