ترک کےصدر یورپی یونین پر برس پڑے،آئینہ دکھا دیا،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

انقرہ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے یورپی یونین کو وعدہ خلاف تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترک صدر کا کہنا کہ 1963 سے اب تک ترکی نے یورپی یونین سے اپنے تعلقات پر مثبت پیش رفت کا مظاہرہ کیا مگر افسوس یورپ نے ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ اس وقت نئی پیش رفت میں ہیں اور دو طرفہ مذاکراتی عمل جاری ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ  ایف 35 طیاروں کے لیے امریکا کو رقم ادا کر دی گئی تھی لیکن طیارے ہمیں نہیں ملے جوکہ امریکا کی ایک غلطی ہے امید کرتا ہوں کہ نومنتخب امریکی صدر  جوبائیڈن کے ساتھ اس سلسلے میں مثبت گفتگو ہوگی۔کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ویکسین لگوائی ہے جس کے منفی اثرات فی الحال محسوس نہیں کررہا اب 28 روز بعد اس کی دوسری خوراک لگواوں گا۔چند روز قبل دارالحکومت انقرہ کے سٹی اسپتال میں صدر طیب اردوان کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی'۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ