حاملہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کو دھمکیاں، پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا ہے،


اوورسیز  پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
دہلی) انتہا پسندہندووں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد اداکار سیف علی خان کے گھر کے باہر پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان کی چند روزقبل ریلیز ہونے والی  ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے باعث بھارت میں ہنگامہ برپا ہے ،انتہاپسندوں کی جانب سے اداکار  کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہندو تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر پابندی کا مطالبہ بھی کیاجارہا ہے،ویب سیریز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،جبکہ اداکار کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے  لیے درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے۔دھمکیوں اور مظاہروں کے پیش نظر سیف علی خان کے گھر کے باہر پولیس کی نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں جس میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ذیشان ایوب، سنیل گروور سمیت دیگر شامل ہیں، یہ سیریز آن لائن ریلیز ہوچکی ہے'۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ