اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ ملک میں کرپشن اس لیے بڑھ رہی ہے کہ عمران خان خود زکوۃ چور ہیں اور مافیا کی سرپرستی کرتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق سوال کے جواب میں عظمی بخاری کا کہنا کرپشن اس لیے بڑھ رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان خود زکوۃ چور ہیں اور مافیا کی سرپرستی کرتے ہیں۔ کرپشن میں اضافہ اس لیے بھی ہوا ہے کہ عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہوکر لوگوں کے گھر گرانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور خود انہوں نے جعلی این او سی پر 300 کنال کا محل ریگولرائز کرایا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹا اور چینی چور عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ جو آدمی پچھلی حکومتوں میں کرپٹ قرار دیا گیا، آج وہ تحریک انصاف کی لانڈری میں دھل کر عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے۔تحریک انصاف کے صداقت عباسی نے جواب دیا کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کرپشن انڈکس نہیں بلکہ کرپشن کے بارے میں تاثر کا انڈیکس ہے اور اس میں ڈیٹا ڈیڑھ، دو سال پرانا ہوتا ہے۔ انہوں کا کہنا کہ ’چلو میں اس رپورٹ کو مان بھی لیتا ہوں مگر ہم یہ تو نہیں کہتے کہ چلو کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ