حکومتی کشتی ڈبونے میں عمران خان کے مشیر اور وزیر کافی ہیں: عظمی بخاری کا کہنا،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہناہے کہ حکومت کی کشتی میں چھید کر کے اسے ڈبونے کے لیے عمران خان کے وزیراور مشیر ہی کافی ہیں ۔ خادمہ فردوس عاشق اعوان ، احتساب اکبر، بدزبان چوہان اور گل دغاباز جیسے پرندے گرمی برداشت نہیں کر سکتے، جلد نئے گھونسلوں کی تلاش میں نکل جائیں گے۔ 
عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خلائی مخلوق نے عمران خان کو وہی پرندے دیے جو صرف ایک سیزن تک کارآمد ہوتے ہیں۔خادمہ باجی اگر نئے پاکستان میں کرپشن کے سکینڈلز سامنے نہیں آرہے تو کیا یہ کرپشن کے ریکارڈ خلاءمیں قائم ہو رہے ہیں؟۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتے ہیں اور غیر سیاسی مہرے صرف ایک ٹرم کی پیداوار ہوتے ہیں۔جن لوگوں کا لیول کونسلر بننے کا نہیں تھا ان کو معاون خصوصی اور چمچے بھرتی کرلیا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہناتھا کہ عمران خان کو بھی واہ واہ کرنے والے چمچوں کی ضرورت ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کسی کو این آر او نہیں دوں گا تو چمچے ظل سبحانی کی شان میں قلابے ملا دیتے ہیں۔ پاکستانیوں پر اس وقت شیخ چلی اور نورے حوالدار کی حکومت ہے جو غریبوں کا خون نچوڑ نچوڑ رہے ہیں۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ