ٹرمپ دوبارہ صدر بن گئے تو بھی اکاؤنٹ بحال نہیں کریں گے‘ ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنی پالیسی بتادی، جان کر کئی لوگوں کی پریشانی کی حد نہ رہی،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

واشنگٹن)  سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے دوبارہ بھی صدر منتخب ہوجائیں تب بھی وہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال نہیں کرسکتے ہے۔ٹوئٹر کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) نیڈ سیگل نے امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر کی یہ پالیسی ہے کہ اگر ایک بار کسی کو ہم بین کردیں تو دوبارہ اس شخص کو اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں اور دوبارہ امریکہ کے صدر بن جائیں تب بھی انہیں ٹوئٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کا پلیٹ فارم تشدد بڑھانے کیلئے استعمال نہ کیا جاسکے، اگر آپ کو ایک بار بین کردیا جائے تو پھر آپ کے عہدے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پھر آپ کو ٹوئٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے 6 جنوری کو امریکی کانگریس پر ہونے والے حملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں فیس بک اور یوٹیوب سے بھی بین کرکے ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جاچکے ہیں'۔ 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ