اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا کشمیری عوام کے حق خودارادیت پر ڈاکہ اور ہندو بنئیے کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے،مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں،شہیدوں کا لہو ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کا کہنا کہ بھارت کشمیری عوام کو اپنے پیدائشی حقِ خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے،اس مشکل گھڑی میں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ان نے کہا تھا کہ ہم بحیثیت کشمیری ادراک رکھتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دل بھی پاکستانی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیر کے لوگوں کو استصواب رائے کا حق ملنا چاہیے تا کہ وہ آ زادانہ فیصلہ کر سکیں۔اُنہوں نےکہا کہ وہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے جو وعدہ کیا وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہےاور بحیثیت قوم یہ ہماری قوت اور غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے کہ ہم اہل کشمیر کی جائز امنگوں کے مطابق معاملے کے منصفانہ حل کے لیے اقدامات کریں'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ