اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
ٹریفک حادثہ میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، ایڈیشنل سیشن جج نے کشمالہ طارق کے بیٹے کےعبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی 16 فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ ملزم اذلان کی عبوری ضمانت پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔ ملزم اذلان عدالت پیش نہ ہوا، وکلا نے ضمانت کرائی لی ہے'۔واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے چار نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ سے تھا اور وہ اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کا ٹیسٹ دینےاسلام آباد پہنچے تھے'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ