اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کا انوکھا اقدام، پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کا آفیشل ترانہ گانے والے ینگ سٹنرز کو افتتاحی تقریب کے لیے ترکی لے جایا ہی نہ گیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ جاری کیا گیا تھا جس میں نصیبو لعل،آئمہ بیگ اور ینگ سٹنرز نے پرفارم کیا تھا۔کورونا وائرس کے باعث افتتاح تقریب کی ریکارڈنگ ترکی کے شہر استنبول میں کی گئی جس کو آج کراچی میں دکھا یا گیا،تاہم شائقین اس وقت ششدر رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ آفیشل ترانے کی ریکارڈنگ کے لیے نصیبو لعل اور آئمہ بیگ کو تو ترکی لے جایا گیا اور وہ تقریب میں براہ راست پرفارم کرتی ہوئی نظر آئیں لیکن جب ترانے میں ’ریپ‘ کا حصہ آیا تو ینگ سٹنرز سٹیج پر نظر ہی نہ آئے بلکہ وہ سکرین کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے دکھائی دیے۔دوسری جانب اداکارہ حمائمہ ملک اس تقریب میں عمران خان کے گانے کے دوران ایکسٹرا پرفارمر کے طور پر نظر آئیں ۔ ینگ سٹنرز کے تقریب میں شرکت نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے غم و غصے کا بھی اظہار کیا گیاہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ