ڈسکہ اور گوجرانوالہ میں حکومت کی نتائج روک کر اپنے امیدواروں کو جتوانے کی کوشش ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

(ڈسکہ، گوجرانوالہ)  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 51 وزیر آباد میں نتائج روکے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔صحافی طلعت حسین کی جانب سے ایک ٹویٹ  میں کہا گیا ہے کہ ڈسکہ اور گوجرانوالہ میں رزلٹ روک کر 2018 کے کرتوتوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پولیس اور ’دوسرے ‘  عناصر سرگرم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جو نوشہرہ  ہار گئے ہیں وہ اب پنجاب میں ہار کو جیت میں بدلنے پر مصر ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ این اے 75 اور پی پی 51 کے رزلٹ روک دیے گئے ہیں ، ایک گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا لیکن نتائج موصول نہیں ہو رہے ، یہ 2018 کی کہانی دہرائی جا رہی ہے۔ مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں ان لوگوں کو دھمکی دی جو مبینہ طور پر نتائج تبدیل کر رہے ہیں اور کہا کہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی ہو گی'۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ